• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخراجات میں کمی، پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقلی کی تیاری

کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے، جس کا مقصد اخراجات کو کم کرنا ہے۔ لاہور کے دفتر سے عملے میں کٹوتی کا امکان ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کے مطابق کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، دفتر اسلام آباد منتقل ہورہا ہے، رانا مجاہد علی خان ہی پی ایچ ایف کےسیکریٹری ہیں ، ان کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن ہے، اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔جرمنی کے خلاف جونیئر سیریز کے چار میچوں میں شکست اچھی علامت نہیں، کھلاڑیوں کو مزید تجربہ دلانے کی کوشش کررہے، جس میں غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ مقابلے شامل ہیں، جونیئر ٹیم کی انتظامیہ کو زیادہ محنت کی ضرورت ہے، ٹیموں کو اس سال کئی اہم مقابلوں میں حصہ لینا ہے جس کی تیاری جاری رہے گی۔