• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مسجد میں دھماکا، مفتی منیر شاکر شہید، بنوں اور لکی مروت میں چوکیوں پر حملے

پشاور ( ایجنسیاں)پشاور میں مسجد میں دھماکے سے مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے ، مفتی منیر شاکر ارمڑ میں گھر سے نماز عصر کے لئے جارہے تھے۔ ادھر بنوی اور لکی مروت میں پولیس چوکیوں پر حملے کئے گئے ، بنوں میں علاقے کے عوام مسلح ہوکر پولیس کی مدد کیلئے نکل آئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق شاور میں دو بم دھماکوں میں مشہود مذہبی رہنما شہید اور چار افراد زخمی ہوگئے- مشہور مذہبی رہنما مفتی منیر شاکر ارمڑ میں گھر سے نماز عصر کے لئے جارہے تھے اس دوران مسجد کی گیٹ پر دھماکہ ہو گیا جس میں وہ خوشحال خان ، عابد اور سید نبی سمیت زخمی ہوگئے مجروحین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے بم مسجد کے گیٹ کے ساتھ رکھاگیا تھا ۔ ادھر ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے 2 پولیس اسٹیشنزکو نشانہ بنایا جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خوجڑی پولیس چوکی پر دو ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے بھی چوکی کی حفاظت کے لیے خود کو مسلح کر لیا اور اعلان کیا کہ خوجڑی پولیس چوکی کی حفاظت علاقے کے مشران کریں گے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے بکاخیل پولیس اسٹیشن اور غوری والہ پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کیے گئے جہاں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر بیک وقت حملے کیے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اہم خبریں سے مزید