راولپنڈی(ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) راولپنڈی سمیت گوجرانولہ ،فیصل آباد ،سرگودھا اور ساہیوال میں گریڈ بیس کی چھتیس آسامیوں پر مستقل پرنسپلزتعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ گریڈ بیس کی اسامیوں پر تقرری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذمہ ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کی سلیکشن کمیٹی نے گریڈ انیس و بیس کے خواتین و حضرات کی سلیکشن کرکے تقرری کی سفارش کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو بجھوا ئی ۔ منظوری کے بعد محکمہ سروسز نے ایسے تمام افراد کی تقرری کے احکامات جاری کر دئیے ۔ تقرری پانے والوں میں گیارہ کا تعلق گوجرانولہ ڈویژن ،دس کا تعلق راولپنڈی , آٹھ کا فیصل آباد ،چار کا سرگودھا اور تین کا تعلق ساہیوال ڈویژن کے کالجز سے ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔