• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، متعدد افراد زیر حراست

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 میں کال سینٹر پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران ایف آئی اے عملے پر فائرنگ بھی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق کال سینٹر سے دودرجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں چند غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کاکہنا ہے کہکال سینٹر پر انٹرنیشنل فراڈ میں ملوث ہونے کے شبہ میں کارروائی کی گئی ۔ حراست میں لئے گئے افراد کو ایف آئی اے آفس منتقل کردیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید