• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد انسداد ڈینگی مہم دوبارہ شروع ہوگی، ڈی سی اسلام آباد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کو ڈینگی حملوں سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پیشگی اقدامات شروع کردئیے ۔اس حوالے سے ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن کی زیر صدارت ڈینگی مہم بارے اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عید کے بعد باقاعدہ سرویلنس کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اجلاس کوآگاہ کیاگیاکہ عید کے بعد شروع ہونے والی انسداد ڈینگی مہم کی تیاریوں کا آغاز کردیاگیاہے ،انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سےلاروا کی افزائش روکنے کے لیے ٹیموںکی تشکیل کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے اور تمام ٹیموںکو الرٹ کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ سے انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ پہلے کی طرح ایک بار پھر ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید