• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کئے۔پولیس کی مختلف ٹیموں نے صدر زون،سٹی زون، انڈسٹریل ایریا زون اور سواں زون کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران 339 افراد، 416دوکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز، 136 موٹر سائیکلوں اور 56 گاڑیوں کو چیک کیا۔ اس دوران سات مشکوک موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں منتقل کیا گیا۔پا نچ پستول، ایک رائفل اور ایک کلو ,156 گرام ہیروئن بھی برآمدکی گئی۔تھانہ  صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالا خان اور گردونواح میں بھی  سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں ضلعی پولیس سمیت لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ اس دوران  147گھروں، 21دکانوں ، 58 گاڑیوں  اور 70سے زیادہ شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید