• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختار فورس کی ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کی مذمت

راولپنڈ ی ( خصوصی نمائندہ) حضرت مختارثقفی ؒ کی شہادت کی مناسبت سے راولپنڈی میں بھی یوم مختارِ آل محمدؐ کے موقع پر مجالس عزا اور ماتمداری کے پروگرام منعقد ہوئے۔اس موقع پرایم ایف وی کے رہنمائوں ، علمائے کرام نے اس عہدکااعادہ کیاکہ دفاع وطن ، مذہبی جلوسوں مجالس، دینی پروگراموں کی حفاظت کیلئے جد و جہد جاری رکھی جائیں گی۔ ریجن کی مرکزی مجلس عزا مختارفور س راولپنڈی کے زیراہتمام علی مسجد میں منعقدہوئی ۔ مجلس عزا سے مختارفورس کے نگران کونسل کے چیئرمین چوہدری مشتاق نے خطاب کیا ۔ سپریم کمانڈ سردار علی اجود نقوی اعلامیہ پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا کہ پرچم لثارات الحسین سے عہد وفا نبھاتے ہوئے اسے ہمیشہ سربلند رکھیں گے۔اعلامیہ میں مختار فورس کے والنٹیرزپر زوردیاگیاکہ وہ اپنے حلف اور عہد کی تجدید کریں اور آقائے موسوی کے رہنما اصولوں کی حفاظت اور پاسداری کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں۔ اعلامیہ میں پاکستان کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کی مذمت کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید