رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں پیاس لگنا اور سر درد ہونا عام بات ہے لیکن اس صورتحال پر قابو پانا آسان ہے، کچھ آسان طریقوں سے آپ بھی پیاس اور سر درد پر قابو پاسکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری فارماسسٹ اور نیوٹریشنسٹ سیف ھنوجن جن کے انسٹا گرام پر 4 لاکھ سے زائد فالورز ہیں، انہوں نے کچھ آسان تراکیب اس حوالے سے بتائی ہیں۔
اگر آپ کو روزے کی حالت میں سر درد ہو جائے تو اپنے پیروں کو کسی برتن کے اندر گرم پانی میں 10 سے15 منٹ کے لیے رکھ لیں، اس سے آپ کے پاؤں میں خون کی شریانوں کو پھیلانے میں مدد ملے گی، اس کی وجہ سے آپ کے سر میں خون کا بہاؤ کم ہوگا جس سے سر درد میں کمی آئے گی۔
اگر روزے کی حالت میں پیاس لگتی ہے تو اپنے ہاتھوں کو ٹھنڈے پانی سے بھرے برتن میں رکھ لیں جس سے جسم کا درج حرارت کم کرنے میں مد د ملے گی، اس طرح پسینے کا اخراج کم ہو جائے گا اور آپ کے جسم میں پانی موجود رہے گا۔
روزے میں ٹھنڈا شاور لینے سے جسم میں نمی برقرار رکھی جاسکتی ہے جس سے پیاس کی شدت میں کمی ہوتی ہے۔