بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے جمعرات کو اپنی 60ویں سالگرہ سے ایک روز قبل اس وقت حیران کر دیا جب انھوں نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کو میڈیا سے متعارف کروایا۔
صحافیوں سے ملاقات کی یہ تقریب ممبئی کے تاج لینڈز اینڈ کے ایک کمرے میں ہوئی، جہاں پر کیمرہ مین، سینئر اور جونیر صحافی بڑی تعداد میں موجود تھے، بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی نئی گرل فرینڈ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ گوری سپراٹ جنکا ایک چھ سال کا بیٹا ہے اور وہ بینگلورو سے تعلق رکھتی ہیں، اس وقت ہمارے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر افراد انکی دوست گوری کے نام پر متجسس تھے، جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ کا نام بھی گوری خان ہے۔ تو اب کتنا اچھا ہو کہ بالی ووڈ کے ان تین سپر اسٹارز خانز کی تثلیث میں شامل آخری سلمان خان بھی ایک گوری اپنے لیے تلاش کرلیں۔
میڈیا کے مطابق عامر خان سے پریس کانفرنس کے بعد پوچھا گیا کہ شاہ رخ کے پاس ایک گوری ہے اور اب کے پاس بھی ہے، تو اب سلمان کو بھی گوری ڈھونڈنی چاہیے؟
اس پر عامر نے ایک لمبی سانس لی اور کہا، ’ہم اب بھی اس کےلیے ایسا کرنا ترک نہیں کریں گے۔‘ جب میڈیا ٹاک کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا سلمان نے ان سے یا شاہ رخ سے اس پر کبھی ٹپس لیے؟ تو عامر نے کہا، ’سلمان وہ کریگا جو اسکے لیے بہتر ہوگا۔‘
واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینہ دتہ سے 1986 میں ہوئی اور 2002 میں ختم ہوگئی، دونوں کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ 2005 میں عامر نے ہدایتکارہ کرن راؤ سے دوسری شادی کی جو 2021 میں علحیدگی پر منتج ہوئی اور انکا ایک بیٹا آزاد ہے۔