• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، فلیٹ کی چوتھی منزل کی بالکنی میں چھپی خاتون ملزمہ نیچے گر کر ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس مسلم کمرشل میں پولیس چھاپہ کے دوران فلیٹ کی چوتھی منزل کی بالکنی میں چھپی خاتون ملزمہ نیچے گر کر ہلاک ہوگئی، تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ کی حدود ڈیفنس مسلم کمرشل میں فلیٹ کی چوتھی منزل سے گر کر خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئی ،پولیس کے مطابق پولیس نے درخشاں تھانے کے مقدمے 181/25 میں مطلوب منشیات فروش ملزم عبید کو گرفتار کیا،ملزم عبید نے دوران انٹروگیشن بتایا کہ افشین نامی خاتون ملزم کی منشیات فروشی میں کاروباری پارٹنر ہے،ملزم کی نشاندہی پر مذکورہ خاتون افشین کی گرفتاری کے لیے پولیس ملزمہ افشین کے مسلم کمرشل میں واقع فلیٹ پر پہنچی پولیس کے متعدد بار ملزمہ کے فلیٹ کا دروازہ بجانے کے باوجود ملزمہ نے دروازہ کھولنے کے بجائے اپنے فلیٹ کی بلکنی میں پانی کے پائپ کو پکڑ کر چھپ گئی تھی اور پانی کا پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے گر گئی جس کے باعث انکی موت واقع ہوئی ،35 سالہ متوفیہ افشین اپنے فلیٹ میں اکیلی رہتی تھی جبکہ متوفیہ کے گھر سے شراب کی بوتلوں سمیت نشے کی دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق متوفیہ نشے کی عادی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید