• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ختم نبوت کے آئین و قانون پر عملدرآمد کرائے، ثروت اعجاز، بلال سلیم قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت کے آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے قانون پر عمل درآمد کرائے ، وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا پر اسلام کا پرچم لہرائے گا،پاکستان سنی تحریک حکومت پاکستان کے یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے،اسلام مخالف قوتوں کی سازشوں کو روکنے کے لیے حکومت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے،ہماری ریڈ لائن کو کراس کرنے والے کا انجام دنیا اور آخرت دونوں جگہ بہت برا ہے۔مسلمان کبھی بھی کسی کے مذہب میں کوئی مداخلت نہیں کرتا اس لیے ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنا بند کر دی جائیں،پاکستان میں ختم نبوت کے آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے ہم خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتے رہیں گے، توہین رسالتؐ اور توہین صحابہ و اہلبیت کرنے والوں کے خلاف مکمل قانونی تقاضوں کی روشنی میں کاروائی کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید