• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر کلفٹن میں سپر مارٹ سیل، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر کلفٹن میں ایک سپر مارٹ سیل،پانچ لاکھ روپے جرمانہ،ریجنل ٹیکس آفس 1 نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اتوار کو اپنی انتظامی حدود کلفٹن میں ایک سپر مارٹ کو سیل کر دیا مذکورہ سپر مارٹ کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت سیل کیا گیا ہے سیل کیئے گئے سپر مارٹ پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہےاس موقع پر چیف کمشنر آر ٹی او 1 کراچی ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیاں ملکی معاشی استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیںادارہ کاروائیاں کرتا رہے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید