• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے سالانہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اہل اور خواہشمند ریگولر امیدواروں کو امتحانی فارمز جمع کروانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے بروز پیر 17 مارچ سے بروز بدھ 9 اپریل 2025ء تک نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ امتحانی فارمز انٹربورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ www.biek@edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید