• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز نے قربانی دے کر معصوم شہریوں کو بازیاب کروایا، صدر ٹاؤن کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہداء اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے صدر ٹاؤن کونسل کا غیرمعمولی اجلاس چیئرمین و کنوینیئر منصور احمد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمان موتی والا، میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو، ٹاؤن کونسل میں قائد ایوان شیرمحمد کاکڑ، اور دیگر کونسل اراکین و افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سانحہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے چیئرمین کامزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے اور قربانی دے کر معصوم شہریوں کو بازیاب کروایا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید