کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی مین پائپ لائن سے مبینہ طور پر چوری شدہ 50ہزار لٹرآئل سے بھرا ٹینکر پکڑ کر قبضے میں لے لیا اور ڈرائیور سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان نے آئل چوری کرنے کے لئے وئیر ہاؤس کرائے پر لیا تھا، وئیر ہاؤس کے اندر سے کھدائی کرکے سُرنگ بنائی گئی، ملزمان 150 فٹ کھدائی کرکے لائن تک پہنچے اور کلپ لگایا، ملزمان روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لیٹر آئل چوری کررہے تھے۔