کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے ، کالج یونیوسٹیز کے طلباءکو منشیات فروخت کرنے میں ملوث2خواتین سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، بھاری مقدار میں منشیات ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ،کلری پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لیاری شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ محلہ بلوچ گراج کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوئوں محمد مبشر اور منیر احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکیا جو دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ، ملزمان سے دو پستول دو چھینے گئے موبائل فونز ، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے غوثیہ کالونی میں کارروائی کرکےیونیورسٹیز و کالجز کے طالب علموں کو آئس و دیگر نشہ فراہم کرنے والے منشیات فروش ملزمان سہیل ،محمد رفیق اور محمد عاصم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے،1100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس،ہیروئن برآمد کرلی، ملیر سٹی پولیس نے ملیر 15 کے قریب خفیہ کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزمان اصغر، اشرف بی بی اور بادشاہ زادی کو گرفتار کرکے 12 کلو سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی ، ملزمان جیکب آباد سے منشیات کو کراچی لے کر آئے تھے،دریں اثناء پاک کالونی پولیس نے گولی مار عید گاہ گرائونڈ کالا گیٹ کے قریب مقابلہ کے بعد ملزم حماد ملک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،شاہ فیصل پولیس نے شاہ فیصل کالونی ملیر ندی امام بارگاہ کے قریب مقابلہ کے بعد ملزمان عبدالستار اور عرفان دھنی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔