• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وے ٹول پلازہ سے ملزمان ساڑھے 11 لاکھ لوٹ کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم ٹول پلازہ سے مسلح ملزمان ساڑھے 11 لاکھ سے زائد نقدی ،سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانہ کی حدود نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم ٹول پلازہ میں 13 مارچ کو 8 مسلح ملزمان نےگھس کر ٹول پلازہ کے عملے کو یرغمال بنایا،ٹول پلازہ کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں سے2 بارہ بور اور ٹی ٹی پستول چھین لیا اور ٹول پلازہ میں گاڑیوں سے ٹول کی مد میں جمع ہوئی رقم ساڑھے 11 لاکھ روپے لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک ڈاکو نے شلوار قمیض پر پولیس انسپکٹر کی شرٹ اور ایک ڈاکو نے پولیس یونفارم پہن رکھی تھی اور جدید اسلحے سے لیس دیدہ دلیری سے واردات کی اور باآسانی فرار ہو گئے ،پولیس نے ٹول پلازہ کے ٹھیکیدارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید