کراچی (اسٹاف رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں تمام متعلقہ افسران اور نجی کمپنیز کو ہدایت کی گئی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی نجی کمپنیزکچرا گھروں سے علیحدہ علیحدہ اٹھانے کے انتظامات کریں اور ری سائیکل مٹیریل کو بحفاظت ہریالی حب ری سائیکل پلانٹ تک پہنچانے کے لئے حکمت عملی مرتب دیں، انہوں نے کہاکہ شہریوں کو آگاہی دیں کہ وہ سوکھا کچرا اور گیلا کچرا الگ الگ گھر پر رکھیں اور سالڈ ویسٹ کے عملے کو دیں، انہوں نے مزید کہا کہ کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد یا گروہ کچرے سے کارآمد اشیاء نکال کرباقی کچرا شہر میں پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے سالڈ ویسٹ کے عملے کو چیلینجزکا سامنا ہے، ایسے افراد کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے، اور ری سائیکل مٹیریل نکالنے سے روکنے کے لئے بھی پلان مرتب دیں ، انہوں نے مزیدکہا کہ کمپنیز سینیٹری ورکرز کو اپنے پے رول پر رکھیں انکی رجسٹریشن اور مکمل ڈیٹا حاصل کریں تاکہ مانیٹرنگ کے عمل میں ٹرانسپیرنسی قائم کی جا سکے۔