• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی کارکردگی سے 62 فیصد شہری مطمئن، آئی پور سروے

کراچی (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں کیےگئے سروےمیں ہر 10میں سے 6شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62فیصد شہر ی مطمئن نظر آئے ، 73فیصد تعلیم ، 68فیصدصحت عامہ پر پنجاب حکومت سے خوش ہیں تاہم بے روزگار ری پر 63فیصد ناراض ہیں۔ اس بات کا پتہ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے سے چلا جس میں پنجاب کے36اضلاع کے 6ہزار سے زائد شہریوں نے حصہ لیا، یہ سروے 3سے 18فروری 2025 کے درمیان کیا گیا ،پنجاب حکومت کی کارکردگی سے سروے میں شامل صوبے کے 62فیصد شہر ی مطمئن نظر آئے جبکہ 17فیصد نے کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا، 21فیصد نے کارکردگی کو قابل قبول کہا ،ایک فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے سروے میں 59 فیصد شہری مطمئن نظر آئے جبکہ 24فیصد نے کارکردگی کو قابل قبول قرار دیا، البتہ 16فیصد سروے میں کارکردگی کو بُرا کہتے نظر آئے،ایک فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔ سروے میں جن شعبوں میں صوبائی حکومتی کی کارکردگی سے سب سے زیادہ شہری مطمئن نظر آیا ، اس میں تعلیم سرفہرست رہی،تعلیم کے شعبے میں 73فیصد نے کارکردگی کو اچھا تو 25فیصد نے برا کہا ،صحت کے شعبے میں 68فیصد کارکردگی کو اچھا تو 30فیصد نے خراب کہا ، انفرااسٹرکچر میں 66فیصد کارکردگی سے مطمئن تو 33فیصد غیر مطمئن نظرآئے، امن وعامہ کے شعبے میں کارکردگی کو 67فیصد نے اچھا تو 31فیصد نے خراب کہا،البتہ روزگار کی عدم فراہمی پر سروے میں شامل 63فیصد شہری صوبائی حکومت سے ناراض نظر آئے اور اس مسئلے کے حل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید