تحریر:عمران رانا
کراچی شہر کی کہانی ناگزیر طور پر ان اداروں سے جڑی ہے جو شہر کی ترقی کےلیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہر کو مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں کچھ بہتری آئی ہے، تاہم مزید بہتری کی گنجائش اب بھی باقی ہے۔ موجودہ حالات اور یوٹیلیٹی شعبے کے درپیش چیلنجز کراچی جیسے بڑے شہر کو متاثر کررہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ نشیب و فراز، تنقید اور شکایات کے باوجود ہم نے آگے بڑھنے اور نئی راہیں متعین کرنے کی کوشش کی ہے۔اپنے صارفین سے رابطے کےلیے ہم ڈیجیٹل انقلاب لے کر آئے ہیں، جو توانائی کی صنعت میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے واضح اور جامع روڈمیپ کی وجہ سے ہر تین میں سے دو صارف 24/7ہمارے ساتھ ایپ سے لے کر واٹس ایپ کے ذریعے جُڑے ہوئے ہیں، جو کہ ایک جدید اور صنعت میں پہلی بار متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس سروس کے ذریعے بلوں کی ادائیگی، نئے کنکشن کی درخواستیں اور دیگر خدمات خودکار نظام کے تحت فراہم کی جا رہی ہیںہر آنے والی بہتری کے ساتھ صارفین سے ہمارا رشتہ اور مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھ کر اُسےپورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کے۔الیکٹرک ڈیٹا اینالیٹکس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ساتھ تعلقات کو نئے سرے سے تشکیل دے رہا ہے، تاکہ تمام ٹچ پوائنٹس پر بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات فراہم کی جاسکیں۔ یہ جامع حکمت عملی پاور یوٹیلیٹی کو صرف بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نہیں بناتی، بلکہ توانائی کی صنعت کے پائیدار اور صارف مرکوز مستقبل کے لیے کوشاں شراکت دار بناتی ہے۔ ہمارے معروف روشنی باجی پروگرام کا چوتھا گروپ اب مکمل ہوچکا ہے۔ جہاں پُرجوش خواتین اپنے پیشروؤں کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے محلّوں سطح پر حفاظت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں۔ یہ 50 خواتین اس بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کا حصہ بنی ہیں جو2021میں صنفی مساوات، حفاظت اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ ان خواتین نے اب تک 7 لاکھ گھرانوں کو بجلی کے محفوظ استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں جہاں کچی آبادیوں کی تعداد زیادہ ہے، آبادی کا غیرمنصوبہ بند اوربے ہنگم پھیلاؤ حالات کو غیر محفوظ بناتا ہے۔ ناقص اندرونی وائرنگ کی شکل میں خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا پروگرام ہے جسے ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس انرجی ایوارڈز سے نوازا گیا، جو کے۔ الیکٹرک اور ملک کےلیے ایک اعزاز ہے۔یہ بروقت اور اسٹرٹیجک وسعت نجکاری کے ثمرات ہیں، جس نے تبدیلی کے اس سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔4ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بعد ہم نے بجلی کی پیداوار میں2گیگاواٹ کا اضافہ کیا ہے۔ اپنے ترسیلی نظام، صارفین کی تعداد اور ان کو فراہم کی جانے والی توانائی کو تین گنا بڑھایا ہے۔ ہمارا70فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے اور ہم مستقبل میں اس شرح کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم نے ترسیل و تقسیم نقصانات کو آدھا کر دیا ہے، جو کراچی کے چیلنجنگ ماحول میں ایک مشکل کام ہے۔کے۔الیکٹرک نے کامیابی کے ساتھ آپریشنل سبسڈیوں سے چھٹکارا حاصل کیا ہے، اور اس کا گردشی قرضوں میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہماری کامیابی کو ہارورڈ بزنس اسکول میں پڑھایا گیا، اور جسے ورلڈ بینک کی رپورٹس میں نجکاری کے کامیاب ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بجلی کا شعبہ اب بھی گردشی قرضوں سے نمٹنے میں مصروف ہے، جس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ان مشکل حالات میں نجکاری کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ترقی پسندانہ اور قابل عمل رویے کی تعریف کی جانی چاہیے، جس سے اس شعبے میں ضروری اصلاحات لائی جاسکتی ہیں۔ ایک مستحکم اورپائیدار توانائی کا نظام تشکیل دینےکےلیےسازگار ماحول درکار ہے، جس کے لیے پالیسی سازوں اور ریگولیٹرزکو مل کر ایک مستحکم، واضح اور طویل مدتی فریم ورک تیار کرنا ہوگا۔ جو ہمیں 10 سالہ وژن ترتیب دینے کےلیے اسٹرٹیجک بصیرت فراہم کرے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ سماجی و معاشی ثمرات حاصل کیے جا سکیں۔2023ترسیل کے شعبے میں انفرادیت کے خاتمے کا سال بنا۔جیسے جیسے پالیسیاں بن رہی ہیں، میدان نئے لوگوں کےلیے وسیع ہوتا جا رہا ہے، جو نئی مہارت، نئے نظریات اور جدید طریقہ کار کے ساتھ مارکیٹ میں داخل ہورہے ہیں۔ اس نئے اور وسیع تر منظرنامےمیں ہم اپنا موازنہ دنیا کی بہترین یوٹیلیٹی کمپنیوں کے ساتھ کر رہے ہیں۔ شہر کے بے پناہ مسائل کے باوجود ہمارا عزم ہے کہ ہم اسے امریکن کمپنی اینٹرجی جیسی تیز رفتاری اور شفافیت، ٹاٹا ڈی ڈی ایل کے ہم پلہ آپریشنل صلاحیت پر لے کر جائیں۔ ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے ہم اپنے توانائی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد تک بڑھا رہے ہیںہمارا معیار پیسیفک گیس اینڈ انرجیکی راہ پر چلنا ہے جنہوں نے2023میں صارفین کو100فیصد گرین ہاؤس گیس سے پاک بجلی فراہم کی ۔ ہمارے640میگاواٹ کے قابلِ تجدید توانائی منصوبے، جن میں پاکستان کا پہلا شمسی اور ہوائی ہائبرڈ پلانٹ بھی شامل ہے میں مقامی اور عالمی سطح پر زبردست دلچسپی دیکھی گئی۔ اوراس کےلیے ملک کی تاریخ کی کم ترین سولر ٹیرف بولی بھی دی گئی۔ یہ منصوبے نیپرا کی حتمی منظوری کے منتظر ہیں۔ پاکستان کی واحد نجی یوٹیلیٹی کے۔الیکٹرک یہ نتائج حاصل نہ کرسکتی، اگر اُس نے اپنے منصوبوں کو عملی شکل دینے کےلیے ٹھوس اقدامات نہ کیے ہوتے۔ عالمی سطح پر مثبت ردعمل اور مسلسل پذیرائی ہماری ساکھ اور مالی استحکام کی عکاسی کرتے ہیں، جس کی توثیق ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹس میں بھی کی گئی ہے۔ہم آئندہ7 سال میں 2 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔ ہمارے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں پہلا 500 کے وی گرڈ مکمل ہو چکا ہے، جو کراچی کو قابل استعداد بجلی فراہم کرنے کے لیے قومی گرڈ سے منسلک ہے۔ اگرچہ یہ شعبہ ایک ریگولیٹڈ ماحول میں کام کرتا ہے، لیکن یہ اقدامات کم لاگت والے بجلی کے پیداواری ذرائع کو ترجیح دے کر بجلی کی قیمت میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ موجودہ معاشی حالات میں بجلی کی قیمت کے حوالے سے غیریقینی کا خاتمہ کرنے سے صارفین کا اعتماد بحال ہوگا۔ مستقبل میں استحکام کے ساتھ، پروسیسز کو یکساں کرنے میں مدد ملے گی جس سے صارفین کو ریئل ٹائم نرخوں کا فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ جب کہ مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے سے یہ ایک ضرورت بھی بن سکتی ہے۔تمام مواقع کے باوجود آگے کا سفر آسان نہیں۔ بجلی چوری مالی، آپریشنل اور حفاظتی نقطہ نظر سے نظام کے لیے ایک سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں قومی قانونی فریم ورک کے تحت کام کرتی ہیں، جس کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا بہت ضروری ہے تاکہ بجلی چوری پر صحیح معنوں میں قابو پایا جا سکے۔ بحیثیت ملک ہمیں بجلی کے صارفین کے لیے سبسڈی فراہم کرنے کے لیے مالی گنجائش پیدا کرنی ہوگی jis ke نظام کو ایڈہاک فیصلوں پر انحصار کرنے کے بجائے ایک جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے،جوملک کے4 کروڑ بجلی صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکے۔کے۔ الیکٹرک عالمی توسیع، افرادی قوت کی ترقی، ڈیجیٹل جدت طرازی اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی بدولت کراچی کےلیے انقلابی سوچ رکھتا ہے۔ مستقبل بے پناہ امکانات سے بھرا ہوا ہے، جسے نجکاری کے ذریعے فروغ دیا جاسکتا ہے۔ نئی سوچ اور نظریات کو موقع دینا چاہیے تاکہ وہ چیلنجز کا سامنا کریں اور نظام کو بہتر بنائیں۔ اس میدان میں پیش قدمی کرنے والے ادارے کے طورپر ہم اپنے تجربے کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کےلیے تیار ہیں تاکہ آنے والے ادارے ہمارے تجربے سے سیکھ سکیں۔ یہ کثیر الجہتی نقطہ نظر ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ ہم توانائی کے شعبے میں ایک ترقی پسند لیڈر بن سکیں اور کراچی کی پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ معاشرے اور عالمی مارکیٹ میں مثبت کردار ادا کریں۔