• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز پریمیئر لیگ ٹائٹل ممبئی انڈینز کے نام

ممبئی (جنگ نیوز) ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کو 8 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ویمنز پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔ ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 149 رنز بنائے۔ کپتان ہرمن پریت نے 66 اسکائیور برنٹ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں دہلی کیپٹلز نے آخر تک مقابلہ کیا لیکن ہدف سے 8 رنز قبل ہمت ہار گئی ۔ ماریزان کیپ 40 اور جمائما روڈریگس 30 رنز کے علاوہ دیگر بیٹرز ناکام رہیں ۔
اسپورٹس سے مزید