اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد)پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کےسابق مرکزی چیئرمین اورپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب کے چیئر مین نےانکشاف کیاہےکہ 59لاکھ ٹن چینی رواں کرشنگ سیزن میں بن پائےگی جس میں سے گھریلو صارفین صرف 18فیصدچینی کااستعمال کرینگےجبکہ انڈسٹری میں 82فیصدچینی استعمال ہوگی ۔ انڈسٹری سےمرادملکی وغیرملکی مشروبات تیار کرنیوالے ادارے، مٹھائیاں،بیکری،مربہ جات بنانے والے ادارے شامل ہیں۔ دریں اثناء پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب کےترجمان کاکہناہےکہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے۔