• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نامعلوم افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، خزانہ میں فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ کی پولیس چوکی پر حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ خزانہ میں مسلح افراد نے کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ نامعلوم افراد نے تھانہ مچنی گیٹ کی پولیس چوکی پجگی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چوکی میں تعینات کانسٹیبل نذر علی شہیدہو گیا تاہم پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا شہید پولیس اہلکارکی نماز جنازہ پولیس لائن پشاو ر میں ادا کی گئی جس میں سی سی پی او قاسم خان اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش اور پولیس افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ ادھر تھانہ خزانہ کی حدود ہریانہ میں تین مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل نوراللہ کو زخمی کردیا کانسٹیبل نوراللہ پہاڑی پورہ تھانے میں ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہاتھا ملزما ن فرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرلیں۔
پشاور سے مزید