• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادار ہونہار طالبہ کرشمہ کو جدید الیکٹرانک وہیل چیئر کا تحفہ مل گیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) مردان کی نادار مگر ہونہار طالبہ کرشمہ کو جدید الیکٹرانک وہیل چیئر کا تحفہ مل گیا جو فائرنگ کے واقعے میں ریڑھ کی ہڈی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی اور نچلے دھڑ نے کام چھوڑ دیا تھا اور اسکی تعلیم بھی متاثر ہوئی تھی۔ تاہم حرام مغز کی چوٹ کے مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل تنظیم فرینڈز آف پیراپلیجکس نے اس غریب بچی کو بحالی کیلئے پیراپلیجک سنٹر پشاور منتقل کیا اور جامع جسمانی و نفسیاتی بحالی کے بعد وہ پڑھنے لکھنے کے قابل بنی۔
پشاور سے مزید