• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مقیم گرفتارافغان مہاجرین جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور کی مقامی عدالتوں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیا ۔ پاک افغان کشیدگی بڑھنے کے باعث پشاورپولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سےسینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جارہاہے ان افغان شہریوں کے خلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔گزشتہ روزان افراد کو پشاور کی مقامی عدالتوں میں پیش کیاگیا جس میں ذیادہ تر افغانیوں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا ۔ واضح رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث افغان مہاجرین کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈائون تیز کردیاگیاہے اور تین روز کے دوران ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندو ں کو گرفتارکیاجاچکا ہے۔اس صورتحال کے باعث پیر کے روز عدالتوں میں غیرمعمولی رش رہا اور گرفتارافغان باشندوں کے علاوہ انکے لواحقین بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید