پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے دوران ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ مسلح راہزنوں نے مزاحمت پر شہری کو گولی ماردی،بھانہ ماڑی میں ملزم نے بھائی کو گولی مارکر فرار ہوگیا۔تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو سلمان ولد شیر محمد سکنہ مردان میروس منڈی نے بتایاکہ وہ پیدل قمر دین گڑھی پل کیطرف جا رہا تھا،کوہاٹ روڈ ٹیکنیکل کالج قریب پہنچا تو موٹر سائیکل پرسوار 2افراد نے اس سے موبائل فون زبردستی چھینا ،اس نے مزاحمت کی تواسے گولی مارکر زخمی کردیا گیا ۔موبائل کی قیمت 30ہزار بتائی گئی۔ پولیس نے دفعہ 394کے تحت مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے راہزنو ں کی تلاش شروع کردی۔ادھر تھانہ خزانہ پولیس کو عظیم خا ساکن قادرآباد نے بتایاکہ اس کا چچا شیر رحمان سبزی فروخت کرنے کیلئے سبزی منڈی جاتا ہے ، وہ حسب سابق گھرسے سبزی منڈی نکلا جسے راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ،پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو25سالہ عطاءاللّٰہ ساکن آمین کالونی نے بتایاکہ وہ گھر میں اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا جہاں بھائی عبیداللّٰہ نے بحث وتکرار کے بعد پستول سے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔ مجروح کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کی الگ الگ رپورٹس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔