• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے،مرزا عبدالرحمن

پشاور(جنگ نیوز)سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بانی صدر اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور موجودہ سرحدی صورتحال میں قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے پاک افغان سرحدی کشیدگی کے تناظر میں جاری بیان میں کہا کہ کسی بھی جنگی یا کشیدہ صورتحال کے اثرات براہِ راست قومی معیشت، صنعت اور تجارت پر مرتب ہوتے ہیں، اس لیے دانشمندانہ قیادت اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت میں قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، کاروباری برادری کا اظہارِ اعتمادمرزا عبدالرحمن نے کہا کہ سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ قیادت میں مسلح افواج ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔
پشاور سے مزید