• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد، خیبر کو راستہ دینے کیخلاف شدید احتجاجی مظاہرے

پشاور(جنگ نیوز) حیات آباد کے رہائشیوں نے فیز 6 میں ضلع خیبر کو راستہ دینے اور حیات آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے پر شدید احتجاجی مظاہرے شروع کردئیے ہیں۔ مظاہرین نے گزشتہ دو روز کے دوران پی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہروں میں حیات آباد بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد یہ راستہ بند کیا جائے کیونکہ اس سےپورے حیات آباد کی سیکیورٹی خطرے میں ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ماسٹر پلان کے بالکل خلاف ہے، اس لئے حکومت پوری طور پر ایکشن لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیات آباد جیسے پر امن علاقے کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اس لئے فیز 6 کا یہ رستہ خیبر کیلئے بند کرکے حیات آباد کے ارد گرد پورے حفاظتی دیوار کی بھی فوری طور پر مرمت کی جائے تاکہ شریف لوگ سکھ چین سے رہ سکیں۔
پشاور سے مزید