• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کے بھرتیوں کیلئے ایٹا کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے بھرتیوں کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر کرنے کیلئے ایٹا کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ یہ اقدام ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ اور صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ میں تقرریوں کے لئے کیا گیا ہے۔عدالتی اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ چیف جسٹس کے وژن کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات، شفافیت اور معیار بندی کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا ہے، تاکہ اہل اور باصلاحیت امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں اور عدالتی نظام کی ساکھ مزید مضبوط ہو۔معاہدے کے تحت ایٹا آن لائن درخواستوں کی وصولی، نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق، کمپیوٹر بیسڈ اور مہارت پر مبنی امتحانات کا انعقاد، نتائج کی تیاری اور مقررہ تناسب کے مطابق عارضی میرٹ فہرستوں کی تیاری کی ذمہ دار ہوگی۔ امتحانی عمل کو مکمل طور پر محفوظ، خفیہ اور معیاری طریقہ کار کے تحت انجام دیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کا امکان ختم کیا جا سکے۔مفاہمتی یادداشتیں جنوری 2026 سے تین سال کیلئے مؤثر ہوں گی، جن میں باہمی رضامندی سے توسیع بھی کی جا سکے گی۔ ہر بھرتی کا عمل درخواستوں کی آخری تاریخ کے بعد 120 دن کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید