• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سرفرازبگٹی کا بوجھ اٹھانا چھوڑ دے‘ عارف محمد حسنی

کوئٹہ (آ ن لائن) پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلوچستان سرفراز بگٹی کا بوجھ اٹھانا چھوڑ دے سرفراز بگٹی کی حکومت کی وجہ سے پیپلزپارٹی کا مورال دن بدن کم اورپارٹی بدنام ہورہی ہے سرفراز بگٹی بھڑکیں مارنے کے عیوض اربوں روپے کی کرپشن کررہا ہے ان حالات میں بھی افسران ٹھیکے پر لگائے جارہے ہیں اور بلوچستان میں کرپشن ہمیشہ سے ہوتی رہی ہے مگر اس حکومت میں جو کرپشن ہورہی ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی انہوں نے بیان میں کہاکہ سرفراز بگٹی کا یہ بھی کمال ہے کہ انتہائی کرپٹ ہونے کے باوجود کرپشن کے خلاف تقریر بھی کرتا ہے اور اخلاقیات کا درس بھی دیتا ہےپارٹی میں اب بھی اچھے پارلیمنٹرین موجود ہیں جن کو وزیر اعلیٰ بنایا جاسکتا ہے تو بہتر ہے کسی اچھے شہرت کے حامل ایم پی اے کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے اس وقت چیئرمین بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کی واحد امید ہے کہ وہ پارٹی بلوچستان کو تباہی سے بچائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید