• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں غنڈی پارک پر قبضہ کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے، میر داؤد شاہوانی

کوئٹہ(پ ر )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حاجی میر داؤد شاہوانی نے میاں غنڈی پارک کوئٹہ میں ہونے والے غیر قانونی قبضے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں غنڈی پارک جنوب کے طرف سے 100فٹ کے دواں کو بھی مسمار کیا گیا اور قبضہ مافیا سرکاری سرپرستی میں متحرک ہو چکی ہے حکومتی افسران کی ملی بھگت سے عوامی مفاد میں وقف زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے خضدار میں زمینوں پر قبضے میں ملوث شخصیت اب کوئٹہ میں بھی یہی عمل دہرایا جارہا ہے اس مقصد کے لیے بعض پٹواری بھی انکے ساتھ ملےہوئے ہیں اور زمینوں کی نشاندہی کر رہے ہیں، انہوں نےکہا کہ میاں غنڈی پارک کی زمین عوامی مفاد کیلئے محکمہ جنگلات کو وقف کی گئی تھی۔ لیکن اب اس قومی اثاثے پر قبضہ کرنے کی مذموم سازشیں کی جا رہی ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قبضہ مافیا کو بعض سرکاری عناصر کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، جو سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے زمینوں پر قبضے میں معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری اہلکاروں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام ان کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں غنڈی پارک کو سرکاری ملی بھگت سے ہڑپ کرنے کی سازش قبائل کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے حکومت بلوچستان، چیف سیکرٹری، کمشنر کوئٹہ اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ میاں غنڈی پارک میں ہونے والے غیر قانونی قبضے کا فوری نوٹس لیں اور ملوث عناصر کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید