• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری گمشدگیوں کا تسلسل بے چینی پیدا کررہا ہے‘ کلثوم بلوچ

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بارکھان سے پارٹی رہنما آصف کریم کھیتران سمیت 15 سے زائد افراد کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا تسلسل نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے عوام میں شدید بےچینی اور خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہےآصف کریم کھیتران ایک سنجیدہ صحافی کی حیثیت سےمسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سرگرم رہےاگر صحافی اور سیاسی کارکن بھی محفوظ نہیں تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا اگران پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیاجائے لاپتہ کرنا خلاف آئین ہے ۔
کوئٹہ سے مزید