• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ میں بجلی کی فراہمی کیلئے سولر سسٹم نصب

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ میں بجلی کی ہمہ وقت فراہمی کے لئے سولر سسٹم نصب کردیاگیا،گزشتہ کچھ عرصہ سے بجلی کی بندش کے باعث پولیس خدمت مرکزلیاقت باغ میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں شدید دقت کاسامنا تھا،بعض اوقات چھ سے آٹھ گھنٹے تک برقی روبند ہونے کی وجہ سے خدمت مرکزمیں کام بند ہوجانے سے پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹ ،ڈرائیونگ لائسنس ،اور پولیس سے متعلقہ 13 سہولیات سے مستفید ہونے کے لئے آنے والے لوگوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہاتھا،شکایات سامنے آنے پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کے حکم پر پولیس خدمت مرکزلیاقت باغ راولپنڈی میں 5کے وی کاسولر سسٹم اور بجلی سٹور کرنے کے لئے 4بیٹریاں لگادی گئی ہیں جس سے اب 24گھنٹے بغیر کسی تعطل کے بجلی دستیاب ہے ،شمسی توانائی کی سہولت ملنے کے بعد لیاقت باغ پولیس خدمت مرکزسے عوام الناس صبح 9بجے سے رات 11بجے تک کسی بھی وقت استفادہ کرسکتے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید