• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلی کچہری، شکایت پر تھانہ دھمیال کے کانسٹیبل فیصل کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) کھلی کچہری میں شہری کی جانب سے شکایت پر سی پی او کے حکم پرتھانہ دھمیال کے کانسٹیبل فیصل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کانسٹیبل فیصل کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی کہ وہ شہری کے گھر میں داخل ہوا، فیملی سے ناروا سلوک اور تشدد کیا اور قیمتی اشیاء لے گیا، شکایت پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر کو فوری انکوائری اور قانونی کارروائی کا حکم دیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مذکورہ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا، شکایت کنندہ خاتون کے مطابق کانسٹیبل قبل ازیں بھی انکے گھر آتا اور ان کے بھائی کے ساتھ نشہ وغیرہ کرتا تھا، واقعہ کے روز مذکورہ اہلکار آیا، گھر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور قیمتی اشیاء اٹھا کر لے گیا، کانسٹیبل فیصل تھانہ دھمیال میں تعینات تھا جس کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید