• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ کا میری شادی سے 12 دن پہلے انتقال ہوا، وہ مجھ سے خوش تھیں، سعدیہ امام

اداکارہ سعدیہ امام — فائل فوٹو
اداکارہ سعدیہ امام — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام لائیو شو کے دوران اپنے والدین کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں۔

سعدیہ امام نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مرحوم والدین کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرا خیال ہے کہ جب کوئی کہتا ہے کہ اس کے والدین اس سے مطمئن تھے تو یہ ایک گہرے اطمینان کا احساس ہوتا ہے کیونکہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والدین مجھ سے اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے۔

اُنہوں نے روتے ہوئے مزید بتایا کہ میری والدہ کا میری شادی سے 12 دن پہلے انتقال ہو گیا تھا لیکن وہ مجھ سے خوش تھیں۔

سعدیہ امام نے کہا کہ میں اب بھی لوگوں کو بتاتی ہوں کہ جب ہم اپنی ماؤں سے کہتے ہیں کہ آپ کچھ نہیں جانتیں تو ہمیں احساس نہیں ہوتا کہ اُنہیں یہ بات بری بھی لگ سکتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم اکثر لوگوں کے ساتھ سخت الفاظ میں بات کرتے ہیں اور پھر معافی مانگتے ہیں لیکن ہمارے الفاظ سے ان کو جو تکلیف ہوتی ہے وہ صرف معافی مانگنے سے کم نہیں ہو سکتی اس لیے ہمیں صرف معافی مانگنے کے بجائے ان لوگوں کا سہارا بننے کی کوشش کرنی چاہیے جنہیں ہم نے اپنی زندگی میں کبھی تکلیف دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید