• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی فرمائش پر زیبا بختیار نے خوبصورت فیشن فوٹو شوٹ کروا لیا

کولاج بشکریہ انسٹاگرا اکاؤنٹ
کولاج بشکریہ انسٹاگرا اکاؤنٹ 

پاکستان کی سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے بیٹے، اداکار و گلوکار اذان سمیع خان کے کہنے پر اپنا خوبصورت فیشن فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

زیبا بختیار اور بھارتی نامور گلوکار و موسیقار عدنان سمیع کے بیٹے، اذان سمیع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں اذان سمیع نے اپنی والدہ کے نئے فوٹو شوٹ سے خوبصورت 5 تصاویر شیئر کی ہیں۔


اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری خوبصورت اماں، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ میں اللّٰہ کا شکر ادا نہ کروں کہ اس نے مجھے آپ کا بیٹا بنایا ہے۔

اذان سمیع نے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کی والدہ نے یہ فوٹو شوٹ ان کی فرمائش پر کروایا ہے۔

فوٹو شوٹ میں 62 سالہ خوبرو ٹیلی وژن ڈائریکٹر زیبا بختیار آج بھی ماضی کی طرح بے حد حسین نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے فوٹو شوٹ کے لیے بھاری بھرکم سِلوَر گاؤن اور سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا ہے جس میں وہ جوان اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں زیبا بختیار کے مداح و شوبز شخصیات ان کے حُسن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید