• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہل قدمی دل و دماغ کو تر و تازہ رکھتی ہے، ماہرین


ہلکی ورزش جسمانی صحت کےلیے فائدہ مند تو ہے ہی لیکن پارکوں اور سبزہ زاروں میں صبح سورج کی ابھرتی کرنوں اور تازہ ہوا میں یا شام کو ڈھلتے سورج میں چہل قدمی دل و دماغ کو ترو تازہ رکھتی ہے۔ 

اسی لیے تو ماہرین صحت کہتے ہیں کہ چہل قدمی میں اچھی صت اور ذہنی سکون کے کئی راز چھپے ہیں۔

اچھی صحت کےلیے چہل قدمی لازمی ہے۔ صحت کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے میں چہل قدمی ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی صلاحیتوں میں اضافے اور جذبات کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ 

پشاور کے مختلف پارکوں میں مرد اور خواتین ورزش کے لیے آتے ہیں، خواتین کا کہنا ہے کہ سرسبز و شاداب ماحول میں وقت گزارنے سے جسمانی اور ذہنی سطح پر خوشی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پارک میں چہل قدمی کے دوران پرندوں کی چہچہاہٹ، ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا اور سبزے کی خوشبو سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے۔

صحت سے مزید