• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، پولٹری فارم کے تاجروں سے ڈاکو 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں ڈاکوؤں نے پولٹری فارم کے تاجروں سے25لاکھ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے ،پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی گارڈ 35 سالہ عمران کے ساتھ کار میں دو افراد بشیر اور فرحان سوار تھے جبکہ کار میں تین ملزمان اور ایک ملزم موٹر سائیکل پر آیا اور گارڈ پر فائرنگ کی ،پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے،وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کر لیں، انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز و دیگر علاقوں میں پولیس سیکیورٹی پلان سے آگاہ ،ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیئے انٹیلی جینس و آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس کو ٹاسک دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید