• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں خاتون اور ایک شخص جاں بحق، 2 مقامات پر کاریں الٹنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناگن چورنگی پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35سالہ حماد ولد محمود جاں بحق ہوگیا، ملیر آسو گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر30سالہ مسکان زوجہ شامیر شدید زخمی ہوگئی جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ، ائیر پورٹ سگنل کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 19سالہ عاشر نواز ،16سالہ حسن نواز،13سالہ حیدر نواز اور 26سالہ قمر نواز زخمی ہو گئے ، لیاری ایکسپریس وے پرتیز رفتار کار بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے باعث کار میں سوار 21سالہ زین ولد عابد اور 25 سالہ معین ولد احمد زخمی ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید