• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سب رجسٹرارز کی تقرری کے باوجود رجسٹریوں کا کام تعطل کا شکار

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں دو سب رجسٹرارز کی تقرری کے باوجود رجسٹریوں کاکام نہیں ہورہا جس کے باعث ایک ماہ ہونے کو ہے شہری پریشان ہیں۔ادھرتحصیل آفس راجہ بازار کی رجسٹریشن برانچ میں6رجسٹری محرر اور10پرائیویٹ افراد کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان تمام کو انٹی کرپشن راولپنڈی نے انکوائری 39ای2025 میں طلب کررکھا ہے۔ذرائع کے مطابق طلب کئے گئے رجسٹری محررز میں حمزہ،سہیل، عامر، شیروز، طاہر،محمد فیصل شامل ہیں جبکہ پرائیویٹ افراد میں راشد،دانی،عمران،خرم،ظہیر،حبیب،صوفی نوید، اظہر،عاصم اور تصور شامل ہیں۔ادھر ممبر پنجاب بار کونسل راجہ فرخ عارف بھٹی نےسب رجسٹرار آفس سٹی کو ضلع کچہری سے تحصیل آفس راجہ بازار میں برقرار رکھنےکے خلاف درخواست دائر کی ہےجس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عارضی طور پر سب رجسٹرار آفس کو راجہ بازار منتقل کیا گیا تھا لیکن اب رجسٹرار کی تقرری کے باوجود سب رجسٹرار آفس کو راجہ بازار میں ہی چلایا جارہا ہےجس سے وکلاء اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔سب رجسٹرار آفس کو واپس ضلع کچہری منتقل کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید