• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے پولیس ہیلپ ڈیسک کا قیام

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کی بروقت رہنمائی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری امداد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تھانوں جات کی حدود میں خصوصی 26© پولیس ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا ہے۔ان ہیلپ ڈیسک پر خواتین کو درپیش کسی بھی قسم کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے لیڈی پولیس افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید