کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے پی ایس ایل 10 کیلئے پارٹنر شپ معاہدے کی تقریب منگل کو لاہور میں ہوئی جس میں سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا ، برانڈ ایمبیسیڈر اداکار حرا اور مانی شریک ہوئے۔ ثمین رانا نے کہا کہ پی ایس ایل سے قبل ٹی ٹوئنٹی کپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی انجریز کا خدشہ ضرور بڑھا ہے ۔ اس مرتبہ ایک بار پھر ٹرافی اٹھائیں گے۔ عاقب جاوید استاد اور محسن ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنجز بہت زیادہ ہوتے ہیں ،ہمیں تھوڑا صبر سے کام لینا چاہئے ۔ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، فارم کا کوئی ایشو نہیں، ٹی ٹوئنٹی میں اب دو سو رنز بننا عام ہو گیا ہے ۔ فخر زمان پہلے میچ سے ایکشن میں ہوں گے ۔ حرا مانی نے کہا کہ لاہور قلندرز کا بہت کچھ سن رکھا ہے لیکن کرکٹ کا شوق نہیں ہے ۔اب کرکٹ کے بارے میں بھی شوق پیدا کرنا ہو گا کیونکہ اب لاہور ہم لاہور قلندرز کے ساتھ جڑ چکے ہیں۔