• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان کا مذاق اڑانے پر عامر جمال نے بریڈہوج کو آئینہ دکھا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عامر جمال کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے۔ سیاسی سلوگن کیپ پر لگانے پر وہ بھاری جرمامہ ادا کرچکے ہیں ۔ اب وہ محمد رضوان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ اور بریڈ ہوج کے آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ عامر جمال کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں بریڈ ہوج رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑا رہے ہیں، یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے ، انگریزی محمد رضوان کی دوسری بھی نہیں بلکہ تیسری زبان ہے ، انہیںمشورہ ہے ٹک ٹاکر بن جائیں۔

اسپورٹس سے مزید