ملتان(سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ’’سوشل انٹرپرینیورشپ کے ذریعے رزق حلال‘‘ کے موضوع پر سیمینار الغزالی ہال میں منعقد ہوا ، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈاکٹر امجد ثاقب نے استقبال کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اس عزم کو اجاگر کیا کہ طلبہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق عملی مہارتیں فراہم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رمضان کی سربراہی میں ایمر سن یونیورسٹی نےبہت کم وقت میں اپنامقام بنایا ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب نے سوشل انٹرپرینیورشپ کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کے عملی طریقوں پر بھی روشنی ڈالی ، سیمینار کے دوران ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور اخوت فاؤنڈیشن کے مابین مستقبل میں قریبی اشتراک کا اعلان کیا۔