• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران واردات چاقو لگنے سے شہری زخمی، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) دوران واردات چاقو لگنے سے شہری زخمی، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ،صدر پولیس کو چونگی نمبر 1سے توقیر شاہ نے اطلاع دی کہ میرا بھائی عتیق شاہ گھر سے پیدل سحری کا سامان لینے گیا تو اچانک تین سے چار نامعلوم نشئیوں نے حملہ کردیا اور چاقو و خنجر کے وار کرکے بھائی کو زخمی کردیا اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، عتیق کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید