• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر منتخب نمائندے بڑے فیصلے کیسے کرسکتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (ایجنسیاں)سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمنتخب نمائندے بڑے فیصلے کیسے کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماءفیصل چوہدری کاکہناہے کہ عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے بائیکاٹ کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساری عمر جیل میں رکھیں جبر اور فسطائیت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے‘فیصل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بڑی پارٹی کو باہر رکھ کر کونسا اتفاق حاصل کرنا چاہتے ہیں؟انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا کہ ملک کو سیاسی جماعتیں ہی متحد رکھ سکتی ہیں۔علاوہ ازیں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ پی ٹی آئی میری اجازت بغیر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی‘افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید