• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 ارب کا فراڈ، 65 مقدمات، فراڈیہ خاتون گرفتار نہ ہوسکی

کراچی (اسد ابن حسن) ایک ہی کمپنی کے افسران سے 63کروڑ اور دیگر افراد سے تقریباً چار ارب روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون اور 65ایف آئی ار درج ہونے کے باوجودساتھیوں سمیت دو ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکی۔ متاثرین تفتیشی افسر کو ملزمہ کی لوکیشن بتا رہے ہیں دستاویزات کے مطابق بفرزون نارتھ کراچی کی رہائشی سلیم فاطمہ نامی خاتون کیخلاف 2020ء میں ایف آئی AHTC کراچی میں ایک فراڈ کا مقدمہ درج ہوا مگر وہ فرار ہو کر لاہور بھاگ گئی۔ لاہور میں رہتے ہوئے اس نے پچھلے فراڈ کے پیسوں اور دیگر پیسے جمع کر کے 2024 میں پانچ آئؤٹ لیٹس اور ایک بیوٹی پارلر بھی کھولا۔ پھر لوگوں کو بھاری منافع دینے کی لالچ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔ اسکی ترغیب پر 300 سے زائد لوگ جن میں ریٹائرڈ افسران، ایک ہی کمپنی کے حاضر سروس اعلی افسران نے 10 لاکھ سے لیکر ایک کروڑ تک کی سرمایہ کاری کی اور غائب ہو گئی۔ ملزمہ اور اسکے ساتھیوں کیخلاف 65 سے زائد ایف آئی آر تھانہ سندر میں درج ہو چکی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید