• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یتیم بچوں کے اعزاز میں ترکیہ کی پُرتکلف دعوت افطار

اسلام آباد (طاہر خلیل) پاکستان بیت المال اور جمہوریہ ترکیہ کی فلاحی تنظیم ٹیکا کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزاز میں ایک پُرتکلف افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترکیہ ایمبیسی کی کونصلر یاپارک ایس منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ اور ٹیکا کی نمائندہ صالحہ طونہ نے شرکت کی۔ تقریب میں ترکی کے مہمانوں، طالب علموں اور سویٹ ہوم کے 100یتیم بچوں سمیت دیگر موجود تھے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے غریب افراد کے لئے ہمدردی اور خلوص کے جذبے کے اظہار پر ترکیہ کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال اپنے ضلعی سطح تک نیٹ ورک سے ملک بھر کے نادار اور محروم افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے سرگرم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید