• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کا اجلاس، اپوزیشن کی عدم شرکت اچھا عمل نہیں، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس سے پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی عدم شرکت ملکی سلامتی کے حوالے سے اچھا عمل نہیں،حزب اختلاف کی غیر موجودگی غیر سنجیدہ طرز عمل ہے جس نے ثابت کردیا کہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں جو لوگ غیر ملکی ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں وہ بے نقاب ہوگئے ہیں، قوم اور افواج پاکستان نے کڑی آزمائش اور مالی اور جانی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا، مگر2018 میں قائم ہونے والی حکومت نے طالبان اور دہشت گردی کیخلاف جنگ سے حاصل ثمرات کو ضائع کیا، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد روکا، جس کا قوم آج خمیازہ بھگت رہی ،اسی پالیسی کے نتیجے میں دہشت گردی ملک میں سر ا ٹھارہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید