• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو کا سنڈیکیٹ اجلاس، جدید اصلاحات اور ترقیاتی منصوبے منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا 33ویں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی زیر صدارت منعقد، جدید اصلاحات اور ترقیاتی منصوبے منظور ۔اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے میں اہم منظوریوں میں وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے پیش کردہ ایس اے پی پروجیکٹ کو جامعہ میں نافذ کرنے کا فیصلہ شامل ہے، جو یونیورسٹی کے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) سسٹم کو جدید بنائے گا، مختلف شعبوں میں دفاتر کے معملات کو مزید موثر اور تیز تر کرے گا۔ سنڈیکیٹ نے پروفیسر ڈاکٹر الہیٰ بخش سومرو کو جامعہ کے سلیکشن بورڈ کے امتیازی رکن کے طور پر مزید دو سال کے لیے نامزد کرنے کی بھی منظوری دی، تاکہ یونیورسٹی میں بھرتی اور ترقی کے عمل میں تسلسل اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ سنڈیکیٹ نے 28 دسمبر 2023 کو منعقدہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی 17ویں میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی۔

ملک بھر سے سے مزید